ترستے پیاسے لوگوں کو پانی کے لیے پیسے دئیے ۔۔ دنیا کے امیر ترین کھلاڑی میسی کا غریبوں کی مدد کا انوکھا انداز

ہماری ویب  |  Aug 22, 2022

دنیا کا امیر ترین اور عظیم فٹ بالرلیونل میسی ۔۔۔ جس کے لوگ دیوانے ہیں، اس کے پرستار اس کی ایک جھلک کے لئے پاگل ہیں۔ میسی دنیا کے امیر ترین کھلاڑی ہیں۔ فوربس کے مطابق، میسی نے پچھلے سال کے دوران 75 ملین ڈالر کی حیران کن کمائی اپنے میچز سے حاصل کی جو کہ کرہ ارض پر موجود کسی بھی کھلاڑی کی سب سے زیادہ آمدنی ہے۔ اس کی صرف پیرس سینٹ جرمین کی تنخواہ 35 ملین ڈالرسالانہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ہفتے میں 738,000 ڈالر، یا 105,000ڈالرایک دن، یا 8,790 ڈالرفی گھنٹہ کماتا ہے۔

گزشتہ سال کے دوران میسی کی 55 ملین ڈالر کی آف فیلڈ کمائی میں صرف ٹینس آئیکن راجر فیڈرر اور این بی اے سپر اسٹار لیبرون جیمز ہی سرفہرست ہیں۔ 35 سالہ لیونل میسی کی اشتہارات کی مد میں ہی 20 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر، اس نے اپنے کیریئر کے دوران 1 بلین ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔ فوربس کے مطابق، میسی نے اپنے کیریئر کے دوران میدان میں اورمیدان سے باہر 1.15 بلین ڈالر کمائے ہیں۔ اس کے علاوہ صرف دو دیگر موجودہ کھلاڑی راجر فیڈرر اور فلائیڈ مے ویدراب تک کیریئر کی کمائی میں 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

اپنی رقم کہا ں خرچ کرتے ہیں؟

میسی اپنی رقم لگژری کاروں پر خرچ کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ بہت ساری شاندار جائیدادوں کے بھی مالک ہیں ۔ میسی کی سب سے پرتعیش جائیداد بارسلونا کے مضافات میں ان کی 7 ملین ڈالر کی رہائش گاہ ہے۔ اس کے ساتھ وہ شاندار ہوٹلوں کے مالک بھی ہیں۔

دنیا بھر میں گھومنے کے لئے، میسی اپنے 15 ملین ڈالر کے نجی جیٹ میں پرواز کرتے ہیں۔ ساؤتھ مارننگ چائنا پوسٹ کے مطابق ، میسی کے 2004 کے گلف اسٹریم وی پرائیویٹ جیٹ میں دو کچن اور باتھ روم شامل ہیں، اور سولہ مسافروں کے بیٹھ سکتے ہیں ۔

غریبوں کی مدد میں بھی آگے:

میسی اپنی دولت کے حوالے سے بہت سخی ہیں۔ لیونل میسی فاؤنڈیشن، جو 2007 میں یونیسیف کے ساتھ اشتراک سے قائم کی گئی تھی، دنیا بھر میں کمزور بچوں کی مدد کرتی ہے۔ یونیسیف کے مطابق ، 2017 میں، میسی نے فاؤنڈیشن کو شام میں 1,600 جنگ زدہ یتیم بچوں کے لیے کلاس روم بنانے میں مدد کرنے کے لیے اپنی رقم عطیہ کی ، جبکہ 2019 میں، فاؤنڈیشن نے کینیا میں شہریوں کے لیے خوراک اور پانی فراہم کرنے کے لیے218,000 ڈالر عطیہ کیے۔

فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر میسی کا ایک بیان موجود ہے ، "میں ہر روز یہ دیکھ کر پرجوش ہوجاتا ہوں جب بھی میں ایک بھی بچے کومسکراتا ہوا دیکھتا ہوں، تو میں یہ سوچتا ہوں کہ اب بھی امید باقی ہے ، اور جب میں دیکھتا ہوں کہ وہ خوش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے لیومیسی فاؤنڈیشن بنانے کا فیصلہ کیا، اور میں اسی طاقت اور لگن کے ساتھ بچوں کو خوش کرنے کے لیے لڑتا رہوں گا اور کھیلتا رہوں گا۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More