شاہین کو منع کیا تھا پر اس نے ۔۔ سسر کی بات نہ ماننے پر داماد شاہین کو کون سا نقصان اٹھانا پڑا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 22, 2022

شاہد آفریدی جو اب کرکٹ سے دور ہیں پر ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن عوام کے ساتھ رکھا۔ جس پر ایک مداح نے لالہ سے سوال کیا کہ اب تو شاہین شاہ آفریدی تو زخمی ہیں، آپ ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

جس کے جواب میں لالہ نے انتہائی خوبصورت جواب دیا کہ میں نے شاہین کو ڈائیو مارنے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ فاسٹ باؤلر ہیں انجری ہو سکتی ہے پر بعد میں خیال آیا کہ وہ بھی تو آفریدی ہے۔

مزید یہ کہ اپنے چاہنے وا لوں کے ساتھ بات چیت کے آخر میں آفریدی نے انہیں ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سے بات کر کے اچھا لگا۔ اور ہم سب اس دنیا میں ایک مقصد کے تحت آئے ہیں، بھولنا نہیں۔

آخر میں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ آج سے 2 روز قبل پی سی سبی کی ایڈوائزری کمیٹی اور انڈیپینڈینٹ اسپیشلیسٹس نے اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین کو 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More