روٹرڈیم: پاکستان نے نیدر لینڈز کیخلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔
پاکستان کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نیدرلینڈز کی ٹیم کا آغاز قابل ذکر نہیں رہا اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی گئیں تاہم ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس سے قبل آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے 206 رنز بنائے اور نیدر لینڈ کو207 کا ہدف دیا جواب میں میزبان ٹیم کے وکرم جیت سنگھ اور میکس کریز پر آئے، وکرم 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئیں، اوپنر امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا۔