قومی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے ٹیم سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔
پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ افسردہ ہیں۔