ٹوٹکے جان بھی لے سکتے ہیں ۔۔ کسی کو کرنٹ لگ جائے تو جان کیسے بچائی جاسکتی ہے۔۔ بہترین معلوماتی ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 19, 2022

ملک بھر میں ان دنوں برسات کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے دوران سڑکوں پر ہونیوالے حادثات کے علاوہ کرنٹ لگنے کے واقعات بھی عام ہیں، کرنٹ سے متاثرہ شخص کیلئے فوری کیا کرنا چاہیے اور کیسے اس کی جان بچائی جائے، آیئے دیکھتے ہیں۔

ریسکیو 1122 ہزارہ کی جانب سے عوام کی آگاہی کیلئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کیسے کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچے کی جان بچائی گئی۔

ریسکیو کے جوان نے بتایا کہ جیسے ہی ہماری ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو ہم نے دیکھا کہ بچے کو مٹی میں دبا دیا گیا تھا لیکن اس عمل سے کسی کی جان بچانا مشکل ہے، کرنٹ لگنے سے سانس اور دل کی دھڑکن رک جاتی ہے اس لئے مٹی میں دبانا ٹھیک نہیں بلکہ اس سے انسان کی جان جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پی آر کے ذریعے متاثرہ انسان کو بچانا ممکن ہے، سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ متاثرہ انسان کی سانس اور دھڑکن چل رہی ہے یا نہیں۔

اگر متاثرہ انسان کی سانس بند ہو تو اس کے سینے پر دباؤ ڈالیں اور مصنوعی سانس دینے کی کوشش کریں تو کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہونیوالا شخص ہوش میں آسکتا ہے لیکن مٹی میں دبانے اور ٹوٹکے آزمانے سے متاثرہ شخص کی جان جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More