میں نے درخت سے نکلتا ہوا دودھ استعمال کیا تو میرا ہاتھ حرکت کرنے لگا اور تو اور ایک بچہ جو بول نہیں پاتا تھا اس نے یہ دودھ استعمال کیا تو وہ بھی بولنے لگا۔ یہ سب باتیں ان لوگوں کی ہیں جو ایک درخت سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔
یہ درخت ملتان کے علاقے دنیا پور چک نمبر 9 میں ایک شخص کے گھر میں پایا جاتا ہے۔ انہیں خود بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ دودھ درخت سے کیسے نکل رہا ہے پھر ایک دن ایسا ہوا کہ گھر کے بڑے بیٹے کو والد نے کہا کہ یہ ضائع ہو رہا ہے۔
اپنی والدہ کو اس کا استعمال کرواؤ شاید وہ ٹھیک ہو جائے تو بالکل اسی طرح جب والدہ کو اس کا استعمال کروایا تو ان کا برسوں سے حرکت نہ کرنے والا ہاتھ حرکت کرنے لگا اور جسم کی خارش بھی ختم ہو گئی۔
یہ خبر سننے کے بعد اب دور دور سے لوگ صحتیاب ہونے کیلئے یہاں آتے ہیں پر اب یہ معلوم نہیں کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے اور اس کی حقیقت تو اللہ پاک ہی جانتے ہیں۔ مگر محمد بلال نامی آدمی کہتا ہے کہ اسے رات میں نظر نہیں آتا تھا مگر اب وہ دن کی رات میں بھی دیکھ سکتا ہے۔
مزید یہ کہ اصغر علی نامی ایک ڈرائیور کہتے ہیں کہ میں رہنے والا ہوں قبیر والا کا پر جیسے ہی درخت کا رشتےداروں سے سنا تو فوراََ یہاں چلا آیا اب ٹانگ اور ہاتھ میں اس دودھ سے مالش کی ہے۔
تو کافی بہتری محسوس کر رہا ہوں ٹانگ ارو ہاتھ میں درد نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ جس گھر میں یہ درخت ہے اس کے مالک کہتے ہیں کہ ہمارے گھر روازنہ 70 سے 80 کے قریب لوگ آتے ہیں پر اب تو یہ دودھ نکلنا بھی کم ہو گیا ہے۔
اور100سال اس پرانے اس نیم کے درخت سے یہ دودھ کیسے نکلتا ہے اور کیسے لوگوں
کوشفا مل رہی ہے یہ تو اللہ پاک کی ذات ہی جانتی ہے۔