پرانی تصویروں کو دیکھ کر آج بھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔ ہر انسان کو جوانی میں لوگوں کے ساتھ گزرا ہوا اچھا وقت کبھی نہیں بھولتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی تصویر لیکر آئے ہیں جن میں آج کے مشہور لوگوں کو پہچان پانا آپ کیلئے مشکل ہو جائے گا۔
اس وائرل تسویر کو دیکھنے کے بعد پہلی نظر میں ہمیں لگتا ہے کہ یہ کوئی عام سے دوست مل کر بیٹھے ہوئے ہیں پر ایسا ہے نہیں کیونکہ ان میں پاکستان و ہندوستان کے مشہور اسٹار جاوید شیخ نظر آ رہے ہیں۔
جو اس وقت خوب ہنس رہے ہیں۔ ان کی بھارت میں آج تک کی سب سے مقبول فلم "اوم شانتی اوم" ہے جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے والد کا کردارنبھایا تھا۔ یہی نہیں بلکہ اس تصویر میں پاکستانی ڈراموں کی سینئر اور مقبول اداکارہ بدر خلیل بھی موجود ہیں۔
یہ بھی اس وقت خوب ہنس رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ یہ سب اپنا کوئی پرانا قصہ یاد کر کے لطف اندوز ہو رہیں۔ اس کے علاوہ آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس یادگاری تصویر میں مشہور بھارتی اداکارہ دپتی ناول بھی نظر آ رہی ہیں۔
مزید یہ کہ اس تصویر میں مشہور ہدایتکار شہزاد خلیل اور گرج دار آواز والے اداکار شفی محمود بھی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند بھی کیا ہے۔