چوری کا بتایا پھر بھی چوروں کو مسلط ہونے دیا، کیوں؟ عمران خان کا سوال

ہماری ویب  |  Aug 19, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ سمجھتا رہا اسٹیبلشمنٹ کو ملک کی زیادہ فکر ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ کو ان کی چوری کا پتا تھا تو پھر آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟

آزادی اظہار رائے سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کئی بار تو اسٹیبلشمنٹ نے خود مجھے ان کی چوری کا بتایا۔ میں سمجھتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ یہ نہیں ہونے دے گی۔ 96ء میں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ڈیڑھ ملین ڈالر ملک سے باہر نکالا، کئی بار تو اسٹیبلشمنٹ نے خود مجھے ان کی چوری کا بتایا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی کہے گا میری حکومت بہتر ہے، کوئی کہے گا شہباز شریف کی بہتر ہے، سب کی مختلف رائے ہے سب کو حق ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کسی کی پگڑی اچھالیں، جب آزادی آتی ہے تو ذمہ داری بھی آتی ہے۔ پرویز مشرف کی سپورٹ اس لیے کی کہ وہ کرپشن ختم کرنے آیا تھا، میں اینٹی امریکا نہیں، مجھے اپنے لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس سب سے زیادہ پاور ہے اور پاور کے ساتھ ذمہ داری آتی ہے، آپ جتنا کہہ لیں نیوٹرل ہیں، تاریخ میں لوگ آپ پر الزام دھریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More