کراچی کا رہائشی 25 سالہ راحیل نامی شخص کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا، اس کے انتقال کے کچھ ہی دیر بعد اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
راحیل ایک دوکان میں نوکری کرتا تھا اور گزشتہ رات نوکری ختم کر کے اپنی حاملہ بیوی کے پاس اسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ سال 2021 کا ہے اور آج اسے یہاں بتانے کا صرف یہی مقصد ہے کہ ایسے موسم میں اپنا خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مذکورہ واقعے کے بعد جب کے الیکٹرک کو جائے حادثہ پر طلب کیا تو کے الیکٹرک نے یہ کہا کہ یہ کھمبا جس سے نواجوان کو کرنٹ لگا یہ ہماری ملکیت نہیں بلکہ ٹاؤن کی ملکیت ہے۔
اور اس واقعے پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راحیل نامی شخص کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا پھر موٹر سائیکل سے گر کر ہوئی اسکا کچھ بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں اس سال بھی بادل جم کر برس رہے ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس وقت شہر قائد میں سائیٹ ایریا، بلدیہ ، شاہرا ہ فیصل اور گارڈن میں بارش ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔