کیا معلوم تھا ایک دن دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گی ۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

ہماری ویب  |  Aug 16, 2022

یہاں ہم نے آپ کو ایک پیاری سی معصوم سی بچی کی تصویر دکھائی ہے، آپ نے شاید یہ تصویر پہلے نہیں دیکھی ہوگی ، کیا آپ اس بچی کو پہچان سکتے ہیں کہ یہ کون ہے؟ ہم آپ کو اس کے بارے میں ایک ہنٹ یہ بھی دے سکتے ہیں کہ اس بچی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے سے ہے اور کئی سال پہلے یہ دہشت گردی کا شکار بنی اس بچی نے ہمت نہیں ہاری اور آج یہ ساری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہے۔

اس وقت یہ نوجوان نسل کی نمائندگی کر رہی ہے، برطانیہ، کینیڈا اور دوسرے مغربی ممالک ان کو اپنے ہاں بلانا اور اپنی نوجوان نسل کے لئے موٹیویشنل لیکچرز دلوانا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

جی ہاں آپ یقیناً سمجھ گئے ہوں گے کہ ہم ملالہ یوسف زئی کی بات کر رہے ہیں۔ جو کئی سال پہلے دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی ہونے کے بعد برطانیہ چلی گئی تھیں۔ اور اب ان کو وہیں کی شہریت دے دی گئی ہے اس لئے وہ وہیں مقیم ہیں حال ہی میں ملالہ کی عصرملک سے شادی ہوئی ہے ، اور ان کوامن کی کوششوں پر نوبل انعام بھی دیا گیا ہے۔ ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997 کو سوات میں پیدا ہوئیں۔ سن 2012 میں طالبان کی فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدو جہد کی علامت بن گئیں۔

ملالہ سر میں گولی لگنے کے بعد انگلینڈ علاج کے لیے گئیں جہاں انہوں نے رہائش اختیار کرلی اور کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ ملالہ کو سن 2014 میں،جب ان کی عمر صر ف17برس تھی، بھارت میں بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبل انعام سے نوازا گیا۔ ملالہ اپنی بیسٹ سیلنگ کتاب " آئی ایم ملالہ" کے بعد مزید دو کتابیں لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی پربننے والی ایک دستاویزی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ انہیں اقوام متحدہ کی جانب سے 'میسنجر آف پیس' بھی نامزد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More