خان کے جلسوں سے لوگوں کو تفریح ملتی ہے ۔۔ مراد علی شاہ عمران خان کے جلسوں کے خلاف بول پڑے

ہماری ویب  |  Aug 15, 2022

عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کو مفت تفریح ملتی ہے، یہ الفاظ ہیں وزیر اعلیٰ سندہ مراد علی شاہ کے۔

انہوں نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقعے پر میڈیا سے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی لوگوں کی تفریح کیلئے میلہ لگاتی ہیں اور ان کی باتوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے۔ یہی نہیں اہوں نے یہ کہا کہ پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی مل گئی تھی تو عمران خان اب کونسی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے وزیر صحت کے ہمراہ بچوں کو پولیو کی خوارک پلا کر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیو سے جلد چھٹکارا حاصل کریں۔

آخر میں انہوں نے یہ بات بھی کہہ ڈالی کہ جناح اسپتال کے اطراف میں ڈرینیج کا مناسب نظام نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More