آج شادی ہے پر میں دفتر بھاگ آئی ہوں ۔۔ پسند کی شادی کرنے والی اس لڑکی نے یہ انوکھی حرکت کیوں کی جو شوہر نکاح کے انتظار میں گھنٹوں بیٹھا رہا؟

ہماری ویب  |  Aug 13, 2022

دنیا میں لڑکیاں کہیں بھی ہوں ہمیشہ یہ خواب دیکھتی ہیں کہ شادی پر اچھے طریقے سے تیار ہوں گی، مہندی لگائیں گی مگر ایک ایسی بھی پاکستانی لڑکی ہے جو بارات گھر پر چھوڑکر دفتر آ گئی۔ جی ہاں یہ واقعہ بالکل سچا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی جس کا نام ربعیہ بتایا جا رہا ہے وہ دلہن کے لباس میں تیار بیٹھی تھی پر گھر میں جیسے ہی بارات پہنچی تو دفتر سے ایک میسج موصول ہو اکہ آپکو ابھی کہ ابھی دفتر پہنچنا ہے۔

جس کی وجہ یہ ہے کہ ربعیہ آن لائن ایمازون پر قائم کرتی ہیں اور آج سے 2 ماہ پہلے انہوں نے مال چین سے منگوایا تھا۔

جو شادی والے دن پہنچا تو اصول ک حساب سے مجھے ہی جب ایمازون کے گوداموں میں سامان پہنچتا ہے تو مختلف قسم کے سوالات و جوابات ہم ہی سے کیے جاتے ہیں جس کے بعد مال کا آگے کا حساب کتاب شروع ہوتا ہے۔

ان سب باتوں کے بعد دلہن کے روپ میں موجود ربعیہ کہتی ہیں کہ میں ابھی یہاں ہوں تو یہ بات میرے گھر والے اور سسرال والے میرا شادی کی رسموں کیلئے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید یہ کہ ربعیہ بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت 4 لاکھ کماتی ہیں جبکہ ان کا شوہر 65 ہزار کماتا ہے لیکن پھر بھی مجھے وہ منظور ہیں کیونکہ ہماری محبت کی شادی ہو رہی اور ہماری پہلی ملاقات یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔ یہی نہیں بلکہ ہماری شادی کیلئے گھر والے بھی آسانی سے مان گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More