مریض کے بستر پر خود بیٹھ کر موبائل فون چلانے لگے ۔۔ بیماری میں حال پوچھنے آنے والے ان 3 لوگوں کا یہ عمل ہمیں کیا سیکھاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 13, 2022

دنیا میں انسان بیمار تو ہو ہی جاتا ہے پر کیا آپکو یاد ہپے جب پہلے لوگ کسی بیمار کی خیریت پوچھنے جاتے تھے تو فروٹ وغیرہ لے جاتے اور اسے دعائیں دیتے جس سے اس کا حوصلہ بلند ہوتا اور اس میں بیماری سے لڑنے کی طاقت پیدا ہوتی تھی۔

پر اب ایسا نہیں لوگ چلے تو جاتے کسی بیمار کی عیادت کرنے مگر کئی لوگ اپنے کاموں اور موبائل فون میں ہی مصروف رہتے ہیں اور تو اور ایک دو جملے میں حال احوال ہی پوچھتے ہیں بس۔

مزید یہ کہ آپ اس تصویر میہں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک مریض جسے سانس ٹھیک سے نہیں آ رہی ہے،اسے پیشاب کی نالی بھی لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ درد میں اسپتال کے کمرے میں ایک بینچ پر بیٹھا ہوا ہے پر اس کے 3 دوست مزے سے اس کے بیڈ پر لیٹے ہوئے موبائل فون چلا رہے ہیں۔

اور انکے چہرے کی ہنسی بتا رہی ہے کہ یہ کس قدر خوش ہیں۔ یہاں ہم یہ بات دوبارہ سے یاد کروا دینا چاہتے ہیں موبائل فون بہت اچھی چیز ہے اور اسے اتنا ہی استعمال کریں جتنی ضرورت ہو ورنہ یہی چیز ہم اور آپ کیلئے کئی بیماریوں کی جڑ بھی بن سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More