جہاں دنیا میں کامن ویلتھ گیمز جاری ہیں وہیں مسلم دنیا میں بھی ان دنوں گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے، جو Islamic Solidarity Games کے نام سے ترکیہ کے شہر کونیا میں جاری ہیں۔
Islamic Solidarity Games کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے جس کا باقاعدہ آغاز 9 اگست سے شروع ہوا ہے جو کہ 18 اگست تک جاری رہیں گے۔
یہ ایونٹ مسلم امہ کی تنظیم او آئی سی کا ایک اہم ایونٹ ہے جس میں بیشتر مسلم ممالک حصہ لیتے ہیں، جبکہ اس ایونٹ کا پہال ایڈیشن سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوا تھا، اس وقت 57 ممالک اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
جبکہ گزشتہ روز ہونے والے والی بال کے میچ میں میزبان ترکیہ نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے دی، گروپ بی کے والی بال میچ میں ترکیہ نے جارحانہ انداز اپنایا، البتہ پاکستان نے پہلے سیٹ میں 5 پوائنٹس سے برتری حاصل کی، جبکہ چوتھے سیٹ میں 6 پوائنٹس۔
اس وقت ترکیہ والی بال رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 39 ویں نمبر پر، جبکہ پاکستان کا اگلا میچ 11 اگست بروز جمعرات کو ایران کے خلاف ہوگا اور پھر 13 اگست کو قطر کے خلاف۔
واضح رہے گزشتہ سال ہونے ایشئین گیمز میں پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر آئی تھی، اسی طرح 2019 میں بھی ساتویں نمبر پر تھی، اسی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو والی بال کے میچ میں شکست دی تھی۔ جبکہ 2017 میں 12 ویں، 2015 میں 10 ویں نمبر پر رہی۔ 2011 میںس ساتویں نمبر پر رہی جبکہ 1989 میں پہلی بار ٹیم چوتھیں نمبر پر آئی تھی۔