پاکستان میں پی ایس ایل، بھارت میں آئی پی ایل کی طرح اب متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی لیگ متعارف کرانے کے فیصلہ کر لیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے نام سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کرکے کی دنیا میں ایک الگ مقام رکھ رہا ہے۔
جنوری 2023 میں لانچ ہونے والے یہ لیگ اگرچہ اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نہیں لائی جا رہی ہے لیکن اسے کامیاب بننے کے لیے امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرونی اور جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
لیگ کا آغاز 6 جنوری 2023 سے ہوگا اور اختتام 12 فروری 2023 کو۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس لیگ کی شروعات میں ہی 6 فرنچائزز شامل ہیں، 18 کھلاڑیوں کے اسکواڈ پر بنائی گئی ٹیموں کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔
کل ملا کر ٹورنامنٹ میں 34 میچ ہوں گے، جبکہ لیگ کی۔تین فرینچائزز کے مالکان آئی پی ایل سے ہیں، ممبئی انڈینز، کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپیٹلز
جبکہ دیگر تین ٹیموں کے مالکان کا تعلق مینچسٹر یونائیٹڈ ، انڈین گروپ آڈانی گروپ اور کیپری گلوبل سے ہے۔
اب بات کرتے ہیں کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں مختلف دیا رکھی گئی ہے۔
نمبر 1 کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے، نمبر 2 کے لیے 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز، نمبر 3 کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز، نمبر 4 اور 5 کے لیے 1 لکھ 40 ہزار ڈالرز، نمبر 6 کے لیے 1 لکھ ڈالرز، نمبر 7 اور 8 کے لیے 60 ہزار ڈالرز، نمبر 9 اور 10 کے لیے 40 ہزار ڈالرز، نمبر 11 اور 12 کے لیے 20 ہزار ڈالرز جبکہ نمبر 13 سے 18 کے لیے 10 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مینچسٹر یونائیٹڈ ہی واحد ٹیم ہو جس میں پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں، کیونکہ باقی ٹیمز کے مالکان بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ خبر یہ بھی آئی ہے کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے لیے کھلاڑیوں کو این اوسی جاری نہیں کیا ہے۔