بارش میں سڑک ٹوٹنے پر شہریوں کا جگاڑ ۔۔ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

ہماری ویب  |  Aug 02, 2022

کراچی: شہر قائد میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سال ہونیوالی بارشوں نے جہاں کئی برسوں کا ریکارڈ توڑا ہے وہیں شہریوں کیلئے مشکلات بھی پیدا کردی ہیں۔

شہر میں ہونیوالی بارشوں کے بعد ندی نالے بھر چکے ہیں اور شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی تاحال جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش ہونے کے ساتھ مختلف وبائی امراض بھی جنم لے رہے ہیں۔

کراچی کے مصروف آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب شاہین کمپلیکس کے پاس سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ترقیاتی کام نے موٹرسائیکل سواروں کا گزرنا اور بھی مشکل بنادیا ہے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں نےسیوریج لائن کیلئے رکھے بڑے بڑے پائپس کے اندر سے گزر کرمنی انڈر پاس جیسا ماحول بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں جمعے سے نئے مون سون سسٹم کے داخل ہونےکا انتباہ جاری کردیا ہے۔5 اگست سے معتدل شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہونےکا امکان ہے۔

کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 4 اگست تک شہر میں مطلع ابرآلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین سمیت دیگر علاقوں میں 5 سے 9 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے۔موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More