یہ بہت اچھے ہیں ۔۔ کپتان بابر اعظم کی تصویر وائرل، جانیں یہ لڑکی کون ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 01, 2022

انسان کا نام تو دنیا میں بن ہی جاتا ہے مگر اللہ پاک کسی کسی کو ہی اتنا بڑا دل بھی دیتا ہے۔ جی ہاں ہم یہاں یہ بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے بابر نے اپنی بلے بازی سے تو سب کے ہی دل جیت رکھے ہیں مگر اپنی اس خصوصی مداح کے ساتھ تصویر کھینچوانا انہیں ہر طرف سراہا جا رہا ہے۔

تصویر میں نظر آتی بہت سی گاڑیوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کہیں پارکنگ میں مداح کی ان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد وہاں ہی تصویر کھنچوائی گئی جو وائرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقعے پر یہ دونوں بہت خوش تھے جبکہ بابر اعظم نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور خاتون مداح نے بھی نیلے رنگ کے ہی کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے ۔ اور اب تک ان کی اس تصویر کو لاکھوں دنیا پسند کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More