پولیس شہریوں کی محافظ ہوتی ہے جن کا کام لوگوں کے جان و مال کی خفاظت کرنا ہوتا ہے۔ آج بھی پاکستان میں ایسے کئی بے مثال پولیس آفیسر موجود ہیں جو جان پر کھیل کر معاشرے میں موجود برائی کا خاتمہ کرنے کے لیے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔
ایک ایسے ہی بہادر پولیس کی آفیسر جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے انہوں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بی بی ایچ اسپتال سے اغواء ہونے والا تین ماہ کا بچہ بحفاظت بازیاب کرا گیا، اغواکار ملزمہ اور ساتھی گرفتار۔ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو ماں کے حوالے کیا۔
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو اسپتال سے اغواء ہونے والا 3 ماہ کا بچہ جو کہ تحصیل پنڈی گھیب کا تھا والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ، اے ایس پی نیوٹاؤن، ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ او وارث خان اور پوری پولیس ٹیم بھی سی پی او کے ہمراہ تھی۔ 3 ماہ کے اغواء ہونے والے بچے کا نام محمد موسیٰ ہے۔
سی پی اوشہزاد ندیم بخاری نے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ آپریشن کر کے ملزمہ اور ساتھی کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ اور ساتھی کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بچے کی والدہ، والد اور اہل خانہ کا سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری اور راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سی پی اوشہزاد ندیم بخاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔