محمد رضوان جو کہ پاکستان کرکٹ کا ایک چمکتا ستارہ ہیں اور ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں انگلینڈ کی سابق خاتون کھلاڑی سارہ ٹیلر کے ساتھ کیچ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان کی طرف سارہ ٹیلر گیند پھینکتی اور وہ اپنی قابلیت کے مطابق اسے پکڑ لیتے۔ یہ ویڈیو سارہ ٹیلر کی جانب سے شیئر کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ محمد رضوان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے علاوہ ساراہ نے رضوان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے اس سے پہلے جب انگلش کاؤنٹی کے ساتھ محمد رضؤان کا معاہدہ ہوا تھا تب ساراہ ٹیلر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔
اسی پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ بہت شاندار معاہدہ ہے، اب میں محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے اور انتظار نہیں کر سکتی۔