محمد رضوان کی گراؤنڈ میں پانی کی بوتل سے وضو کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے، دیکھیے

ہماری ویب  |  Jun 06, 2022

وضو ہمارے مذہب کا خاص حصہ اور پاک صاف ہونے کا ذریعہ ہے۔ نماز سے قبل سب مسلمانوں پر وضو لازمی ہے جس کے بعد ہی انسان خالقِ حقیقی کے سامنے پیش ہوتا ہے۔

وضو کی بات جاری ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جن کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران یہاں تک کہ بڑے میچ میں ہونے والے پانی کے وففے کے دوران بھی کوئی نماز قضا نہیں کرتے۔

محمد رضوان کی اس سے قبل میچ کے دوران نماز پڑھتے ، مسجد میں خطبہ دیتے، دورانِ سفر تلاوت قرآن پاک پڑھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور اب ان کی 'وضو' کرتے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستانیوں کے پسندیدہ کرکٹر محمد رضوان بیسن میں نہیں بلکہ پانی کی بوتل سے وضو کرتے دیکھے گئے جنہیں دیکھ کر لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے مزید عزت بڑھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر محمد رضوان اِسٹیڈیم میں پانی کی بوتل سے وضو کر رہے ہیں۔

بعد ازاں انہیں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم میں ہی نماز پڑھتے دیکھا گیا اور جماعت کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More