پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والے ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
3 روزہ میچز کا آغاز 8 سے 12 جون تک ہوگا، لیکن ان میچز کا انعقاد کراچی، لاہور یا پنڈی اسٹیڈیم میں نہیں بلکہ ملتان اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بڑی خوشخبری کے ساتھ ایک اور خبر بھی کافی وائرل ہے جس کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران ڈیجیٹیل اسکرینز اور بگی کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کیمرے 23 سال بعد دورہ آسٹریلیا کے موقع پر لگائے گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں 21 فُل ہائی ڈیفینیشن کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ پاک ویسٹ انڈیز میچز دنیا بھر میں مختلف اسپورٹس چینلز پر نشر کیے جائیں گے۔