زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن مظفر آباد آزاد کشمیر میں شروع

ہماری ویب  |  Jun 06, 2022

رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ایونٹ کا افتتاح کیا مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ پشاور زلمی کا احسن اقدام ہے، اور وہ ایونٹ کے انعقاد پر پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ مدارس کے طلبا کے لیے پشاور زلمی کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ،

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی ہے، مدارس کے طلبا کو اس ایونٹ سے صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا بہترین موقع ملا ہے، جاوید آفریدی نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کریں گے، زلمی مدرسہ لیگ کے ابتدائی دو میچز میں این سی ماوریک نے یوسی اسٹرائیکر کو پچیس رنز اور کوٹلی یونائیٹڈ نے مظفر آباد تھنڈر کو انسٹھ رنز سے ہرا دیا اس سے قبل پشاور، میران شاہ اور کوئٹہ میں بھی زلمی مدرسہ لیگ کے تین ایڈیشن منعقد کیے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More