بیٹی بیمار ہوئی تو والد سے کھانا تک نہیں کھایا جا رہا تھا ۔۔ شاہد آفریدی نے بڑی بیٹی کا رشتہ کس طرح طے کیا؟

ہماری ویب  |  Jun 02, 2022

مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی خبریں ہیں جو سب کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور شخصیت شاہد آفریدی سے متعلق بتائیں گے۔

شاہد آفریدی کا شمار ان چند شخصیات یں ہوتا ہے جن کے بارے میں مداح جاننا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی بیٹیوں سے متعلق بھی خبریں کافی وائرل تھیں جس میں والد اور بیٹیوں کی کھٹی میٹھی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

لیکن اب ان کی ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں شاہد اپنی بیٹی کے پاس موجود ہیں جو کہ زیر علاج ہے، یہ تصویر اگرچہ پرانی ہے لیکن اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

صارفین اس تصویر میں ایک والد کی محبت اور تڑپ کو بخوبی محسوس کر پا رہے ہیں۔ ظاہر ہے جب بیٹی بیمار ہو تو والد کھانا پینا بھی بھول جاتا ہے، ساری خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔

یہ تو پھر لالہ ہیں جو اپنی بیٹیوں پر جان چھڑکتے ہیں، جنہوں نے ہر بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ رواں سال طے پایا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، مگر خود شاہ آفریدی نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ الحمداللہ دونوں کر رشتہ کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے گھر والوں نے کئی مرتبہ رشتے کی بات کی تھی، شاہین کے رشتے کے حوالے سے بیٹی سے پوچھا تھا، وہ پڑھنا چاہتی تھی۔ لیکن گھر کے بڑوں کا ماننا تھا کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں ہے، اسی لیے بڑوں کے کہنے پر منگنی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More