پاکستانی کھلاڑی سب کی توجہ حاصل کرنا بخوبی جانتے ہیں، ایسے ہی چند کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اب کوچ بن کر نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان کے سابق بالر اور مشہور کھلاڑی عمر گُل بھی اب کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، عمر گل کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہر موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق پاکستانی بالر عمر گُل کو ٹیم کا نیا بالنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، 39 سالہ عمر گل نے 237 انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی جبکہ 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179 وکٹس لیں۔
جون میں ہونے والے افغان زمبابوے میچز میں ٹریننگ کی ذمہ داری عمر گُل پر ہے، اس سیریز میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔