ایشیا کپ 2022: پاکستان نے انڈونیشیا کو 13-0سے شکست دیدی

ہماری ویب  |  May 25, 2022

جکارتہ: پاکستان نے ایشیا کپ 2022میں اپنے دوسرے میچ میں میزبان انڈنیشیا کو صفر کے مقابلے میں 13 گولز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر اہم کامیابی سمیت لی۔

قومی ٹیم کے رضوان علی نے شاندارکھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 15ویں، 25ویں اور 43ویں منٹ میں گول اسکور کئےجبکہ اعجاز احمد اور عبدالرانا، مبشر علی، معین شکیل ،علی شان اورعلی غضنفر نے بھی جیت میں اپنا اپنا حصہ ڈالا۔

شاندار کامیابی کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کاکہنا تھا کہ انڈونیشیا کے خلاف جیت نے ٹیم کے اعتماد کو بڑھادیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف بھی میچ اچھا رہا، ہمارے پاس جیتنے کے مواقع تھے لیکن ہم گول نہ کرسکے لیکن نوجوان ٹیم کے ساتھ بھارت کیخلاف میچ ڈرا کروانا بھی اچھا فیصلہ تھا جبکہ انڈونیشیا کیخلاف جیت نے ہمارے حوصلے بڑھادیئے ہیں اور جمعرات کو جاپان کیخلاف جیت کیلئے پوری جان لڑائیں گے۔

یاد رہے کہ 23 مئی کو شروع ہونیوالا ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ انڈونیشیا میں جاری ہے ، ایونٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More