میرے والد نے 8 سال کینسر سے جنگ لڑی مگر دنیا سے چلے گئے ۔۔ شاہد آفریدی کی بیٹیوں اور فیملی سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  May 09, 2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی جو اپنے کیرئیر کی شروعات سے لے کر اختتام تک دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی شہرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا رہتا ہے یہ ہر میدان میں سب کو خوب بھاتے ہیں۔ چاہے کرکٹ ہو یا خدمتِ خلق کا کوئی کام انہوں نے ہر میدان میں خوب کامیابی سمیٹی۔ شاہد آفریدی کو 5 بیٹیوں کا باپ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس پر وہ خود کو سب سے زیادہ خوش قمست سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق بیٹیاں میرے گھر کی وہ رحمت ہیں جن سے میرا گھر روشن ہے۔

شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو میں اپنے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ: '' میرے والد نے 8 سال کینسر سے جنگ لڑی، مگر دنیا میں نہ رہے، خدا ان کے درجات بلند کرے، میری بہن کو بھی ہوا مگر الحمدُاللہ وہ صحتیاب ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس مرض میں کسی کو مبتلا نہ کرے۔ میرے والد کو ہر گز میرا کرکٹ کھیلنا پسند نہیں تھا، مگر جو اللہ کی مرضی ہو وہی ہوتا ہے۔ میں نے چند میچز کھیلے تھے اور پھر اس کے بعد اپنے والد سے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں، جب سیریز کھیل کر گھر واپس آیا تو والد نے کہا میں نے آپ کی منگنی کردی ہے جس پر میں نے کہا اچھا تو آپ کو مبارک ہو۔ میری بیوی اچھی اور سمجدار ہے، میں خوش قسمت ہوں جو اتنی اچھی اور سمجھنے والی بیوی مجھے ملی۔ ''

شاہد آفریدی کی بیٹیاں اکثر اپنے والد کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ لیکن وہ ہر گز یہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹیاں کرکٹ کی جانب جائیں اور کھیلیں۔ البتہ ان کی بیٹیاں پڑھ لکھ کر اپنے والد کا نام روشن کرنے کی امید رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ پہلا انٹرویو دیا تھا جس میں ایک بیٹی نے ترکی جانے کی خواہش کا اظہار کیا تو دوسری نے دبئی جانے کا جس پر والد نے صاف کہہ دیا کہ اب تمام شوق شادی کے بعد مکمل ہوں گے۔

ان کی تمام بیٹیوں کے نام a سے شروع اور a پر ہی ختم ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ ہمارے سارے بچوں کو نام a سے ہی شروع ہوں گے لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ ختم بھی a پر ہی ہوں گے۔

ان کے بھائی جاوید آفریدی بھی ان کے ہمراہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سنبھالتے ہیں اور خدمتِ خلق کے کاموں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ان کی فاؤنڈیشن نہ صرف یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے بلکہ تعلیم کے فروغ کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More