محمد رضوان کہیں بھی ہوں لیکن دین کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی اسی وائرل ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
پاکستانی کھلاڑی ان دنوں برطانیہ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی بہتیرن کاکردگی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
لیکن اس سب میں محمد رضوان کی وہ ویڈیو کافی وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کی جا رہی ہے جس میں وہ برطانیہ کی مقامی مسجد میں موجود ہیں اور تبلیغ دے رہے ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں تو ایک کھلاڑی ہوں لیکن دین کا کام تو سب کا ہے۔
مسجد الجنہ سلوف میں تبلیغ کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے محمد رضوان نے امر بالمعروف کا بھی ذکر کیا اور ختم نبوت کے حوالے سے بھی بات کی۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایمان ہے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، ہم سب کا ختم نبوت پر ایمان ہے۔
جبکہ امر بالمعروف سے متعلق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ امر بالمعروف کیا ہے؟ اس کا مطلب ہے اللہ کو پہچاننا۔