یہ مجھے برا بھلا کہتے ۔۔ شاہد آفریدی نے مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا

ہماری ویب  |  May 06, 2022

مشہور پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات لگا دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے آفریدی ان پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور رویہ بھی درست نہیں رکھتے۔ بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں دانش کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف ماننے سے انکار کر دیا یوں میری کرکٹ ختم ہو گئی۔

اسی دوران یہ بھی کہا کہ آفریدی کیلئے سب سے پہلے شعیب اختر نے یہ بات سرکاری ٹی وی پر کہی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑے بڑے نام شامل تھے لیکن میرے مسائل ہمیشہ آفریدی سے تھے۔ ان الزامات کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی جواب سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ جس دور کی بات کر رہے ہیں اس وقت تو میں خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہی نہی بلکہ ان کے سب الزامات کو مسترد کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ یہ وہ شخص باتیں کر رہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے۔ دانش نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملک کو بدنام کیا، اپنی کرکٹ ختم کی۔ دانش سستی شہرت اور پیسہ کمانے کیلئے الزام لگا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے باتوں باتوں میں یہ بھی بتایا کہ شعیب اختر نے آفریدی کا نام نہیں لیا تھا مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے لئے کھیلا۔ پاکستان ٹیم میں انضمام الحق، شعیب اختر، معین خان راشد لطیف، یونس خان اور کئی بڑے نام کھیلتے تھے لیکن مجھے شاہد آفریدی سے مسائل رہے۔ ہم ایک ڈپارٹمنٹ کے لئے کھیلتے تھے۔

مزید یہ کہ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے۔ وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے اس لئے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں مجھے باہر بٹھا دیتے تھے۔ اور مجھے کاونٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاونٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں۔

شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔ فیلڈنگ پریکٹس میں بھی وہ مجھے پر جملے کستے تھے ایک بار جب مجھے سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری ملی تو شاہد آفریدی نے مجھے فیلڈنگ پریکٹس میں وہ جملے کسے جنہیں میں ٹی وی پر بیان نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More