خوش قسمت ہوں، جو غلاف کعبہ سی رہا ہوں ۔۔ بابر اعظم کی عمرہ کرتے ہوئے اور غلاف کعبہ سیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  May 01, 2022

پاکستانی کھلاڑی اگرچہ کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر یہی کھلاڑی سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرنا جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں مکے میں ہیں، جہاں وہ عمرہ بھی کر رہے ہیں اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کے علاوہ فخر زمان اور عثمان شنواری بھی مکے میں موجود ہیں اور عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

اس سب میں کھلاڑی مدینے منورہ اور مکے میں گزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔ بابر نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دوران عمرہ تصاویر شئیر کی ہیں۔

ایک ایسی ہی تصویر بابر اعظم کی بھی وائرل ہے جس میں بابر غلاف کعبہ کو سی رہے ہیں۔ آنکھوں میں عزت، چہرے پر عاجزی اور انکساری اور بہت ہی محتاط انداز میں غلاف کعبہ کو سی رہے ہیں۔

عام طور پر بابر اعظم ہر کام دل لگا کر کرتے ہیں، جبکہ اس مقدس کام میں بھی بابر اعظم نے پوری توجہ مرکوز رکھی، ساتھ ہی انہیں یہ احساس بھی ہوا کہ انہیں اللہ نے موقع دیا کہ وہ آج غلاف کعبہ کو سی رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More