پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا انوکھا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
کیونکہ اس سے قبل عبدالرزاق کو سادہ طرز کے بالوں کے اسٹائل میں دیکھا گیا ہے لیکن اب ان کی نئے طرز کی ہیئر کٹنگ دیکھ کر صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
42 سالہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق لاہور میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں سابق کپتان انضمام الحق، وقار یونس، شاہد آفریدی اور مشتاق احمد بھی موجود تھے۔
عبدالرزاق نے نوجوانوں والی ایسی کٹنگ کرائی ہے کہ ہر کسی کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں، جہاں بھی جائیں اپنے نئے بالوں کی کٹنگ کی وجہ سے سب کی توجہ باآسانی حاصل کر لیتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں تعریف بھی سننے کو ملتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی جو عبدالرزاق کے کافی اچھے دوست ہیں، انہوں نے سابق آل راؤنڈر کے بالوں کی کٹنگ پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ینگ لگ رہے ہو، کٹنگ کرائی کہاں سے ہے۔