پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کا بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 21, 2022

پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 سے قبل نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ہائیر زلمی سمر کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان بھر کے نوجوان کرکٹر HaierZalmiCamp# ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرکے اپنا ٹیلنٹ سامنے لاسکتے ہیں۔ ویڈیو چار مئی، تک اپ لوڈ کی جا سکتی یے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ ،کوچ محمد اکرم اور مینجمنٹ ان ویڈیوز کا جائزہ لیکر سب سے با صلاحیت کرکٹر کو شارٹ لسٹ کریں گے اور ان کرکٹرز کو زلمی سمر کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ زلمی سمر کیمپ کے ذریعے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لا کر اسے صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع دینے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ہائیر زلمی کی کیمپ کے زریعے نوجوان کرکٹرز کو جہاں مواقع ملیں گے وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا

سپر کیمپ کے وینیو اور دیگر مزید تفصیلات آنیوالے دنوں میں جاری کی جائیں گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More