والد ہوں غم ہے مجھے ۔۔ کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد بیٹا دنیا سے چل بسا

ہماری ویب  |  Apr 18, 2022

فٹبال کی دنیا پر راج کرنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس کے بعد لڑکی زندہ رہی جبکہ لڑکا انتقال کر گیا ۔

آج انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ آج ہم افسوس کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت ہو گئی ہے، یہ کسی بھی والدین کیلئے تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے۔

مگر بیٹی کی پیدائش نے ہمیں ہمت اور خوشی دی ہے ۔ اپنی پوسٹ میں ان کا ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے بہترین خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے مداحوں سے گزارش بھی کر ڈالی کہ ہماری پرائیویسی کا خیال بھی رکھیں ۔

یہاں یہ بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ان کے بیٹے کی موت پیدائش کے بعد ہوئی یا پھر بیٹا مردہ ہی پیدا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More