رمضان میں افطاری کی تیاری سب ہی کرتے ہیں کیونکہ سب کو من پسند کھانا جو کھانا ہوتا ہے۔ خواتین تو افطار بناتی ہی ہیں لیکن مرد حضرات بھی کبھی بھی کوکنگ کر ہی لیتے ہیں۔ ایسے ہی افغان کرکٹر راشد خان ہیں۔ راشد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ افطار کے لیے افغان چکن کڑھائی بنا رہے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشد پہلے دھلی ہوئی چکن کے لمبے ٹکڑے کاٹ رہے ہیں۔ پھر انہوں نے آئل میں پیاز فرائی کی، گریوی بنائی اور اس میں چکن ڈال کر بھونا اور ا سمیں مرچ مصالحے، دھنیا، ہلدی کے ساتھ ساتھ آخر میں کریم ڈال کر پکا دیا۔ گارنش کے لیے ہرا دھنیا بھی ڈالا ہوا ہے۔
راشد خان کی اس ویڈیو پر مداح دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ کوئی راشد کو شادی کرنے کا مشورہ دے رہا ہے تو کوئی ان سے پوچھ رہا ہے کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ ظاہر ہے میں اپنے لیے ہی پوچھ رہی ہوں اگر آپ سنگل ہیں تو منگل ہوسکتے ہیں۔
مقصود احمد بٹ نامی ٹوئٹر صارف نے راشد خان کو مشورہ دیا کہ بھائی شادی کرلو، اتنی محنت کیوں کر رہے ہو۔
ایک صارف نے کہا کہ چکن کی جگہ اگر بیف ہوتی تو زیادہ مزہ آتا۔