پاکستان کے لیجنڈری سابق باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم بھی باؤلنگ کرانے کے لیے میدان میں آگئیں۔
سوشل میڈیا پر اِن دونوں شخصیات کی ویڈیو بھرپور وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاتا ہے کہ سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اپنے شوہر کو باؤلنگ کراتی ہیں۔
اُن کے اِرد گرد اور بھی لوگ موجود ہوتے ہیں جو شنیرا کو باؤلنگ کراتے ہوئے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے وسیم اکرم کی ٹوئٹ بھی سامنے آئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے متعلق لکھا کہ مجھے ایک نیا باؤلر مل گیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں شنیرا کو اگلے پی ایس ایل ڈرافٹ میں ہونا چاہیے، آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
خیال رہے کہ یہ ویڈیو دبئی ایکسپو میں بنائی گئی ہے جہاں وسیم اکرم سمیت کئی بڑی شخصیات موجود تھیں۔