سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں سے متعلق کئی دلچسپ خبریں موجود ہیں، کچھ ایسی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
شاہین آفریدی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا نام بنا چکے ہیں، لیکن ساتھ ہی پاکستانیوں کو بھی متاثر کرے بغیر رہ نہیں سکے ہیں۔
شاہی آفریدی کا شمار اب عالمی بالرز میں ہو رہا ہے جو کہ اپنی گیند سے اچھے اچھے بلے بازوں کے چھکے چھڑا رہے ہیں۔ کھلاڑی کو اپنی بہترین بالنگ پر کئی تحائف ملے ہیں، کچھ ایسے ہیں جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کی جانب سے تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس تحفے میں رانا عاطف نے شاہین آفریدی کو اپنی گاڑی تحفے میں دے دی ہے، یہ انٹرویو انہوں نے اسپورٹس پاک ٹی وی کو دیا تھا۔
لاہور قلندرز کے رانا عاطف کہتے ہیں کہ جب کبھی ہمارے بچے کامیاب ہوتے ہیں تو ہم انہیں تحائف دیتے ہیں، اسی طرح لاہور قلندر کا ہر کھلاڑی میرے بچوں جیسا ہے جس نے اچھا پرفارم کیا ہے تو تحفے کے حقدار ہیں۔
رانا عاطف بتاتے ہیں کہ میرا کوئی پلان نہیں تھا کہ ہم کوئی انعام دیں گے، مگر جب فخر نے سنچری کی تو ہمیں احساس ہوا کہ ہمیں ان کو سراہنا چاہیے۔ اس حوالے سے کھلاڑی تفریح کرتے تھے کہ کیا آپ کے ایپل کمپنی میں شئیرز ہیں، جو آپ تحفے بانٹتے رہتے ہیں۔
شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے رانا عاطف نے اپنی پسندیدہ گاڑی انہیں تحفے میں دی تھی، مہنگی گاڑی تحفے میں دینے کے حوالے سے رانا عاطف بھی خوش ہیں اور شاہین آفریدی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پا رہے ہیں، واضح رہے رانا عاطف کی یہ گاڑی کافی مہنگی اور دلکش بھی ہے۔