وارنر نے حسن علی کے جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا ۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 25, 2022

کرکٹ کے میدان میں کئی کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو کرکٹ کے علاوہ دیگر طریقوں سے شائقین کو انٹرٹین کرتے ہیں۔ انہی کھلاڑیوں آسٹریلین اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بھی ختم ہوا جس کی جیت آسٹریلین ٹیم کے نام رہی۔

پوری ٹیسٹ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کافی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ پہلے پنڈی کے اسٹیڈیم میں انہوں نے اپنے بھنگڑے سے سب کو محظوظ کیا اور اب انہوں نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا سیلیبریشن اسٹائل کاپی کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی جب آؤٹ ہوئے تو آسٹریلوی فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے قومی فاسٹ باؤلر کے ہی جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں گرین کیپس شدید مشکلات کا شکار ہے اور آسٹریلیا کو میچ اور سیریز جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

دوسری اننگز میں حسن علی جب ناتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو قریب ہی کھڑے ڈیوڈ وارنر نے حسن علی کے سامنے ہی ان کے جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More