لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میںچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
کھیل کے آخری روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اپنی اننگزکی شروعات کی ، پہلے سیشن میں ہی عبد اللہ شفیق 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی بھی زیادہ دیر پچ پر رک نہ سکے۔
اظہر علی کو نیتھون لیون نے 105 کے مجموعے پر صرف 17 رنز پر ہی پویلین بھیجا بعد ازاں امام الحق 70 اور فواد عالم 11 رنز بناکر جب کہ محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوئے۔
ساجد خان اور بابر اعظم نے رنز کے مجموعے کو آگے بڑھایا لیکن یہ شراکت داری کچھ ہی دیر جاری رہی اور بابر اعظم 55 رنز جبکہ ساجد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13 اور شاہین آفریدی بھی ایک ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور اس طرح آسٹریلیا نے میچ میں 115 رنز سے فتح حاصل کی۔