گائے کا گوشت بہت ذائقہ دار ہوتا ہے۔ بلاشبہ ہر کوئی اس کو پسند بھی کرتا ہے۔ لیکن آج کل گوشت میں لمپی اسکن نامی بیماری ہوئی آئی ہوئی ہے۔ ایسے میں گوشت کھانے سے ماہرین نے منع کیا تاکہ بیماری کا پھیلاؤ انسانوں میں نہ ہو۔ جانوروں میں بیماری کا ہونا انسانوں کے لیے خطرے کا باعث بنتا ہے لیکن پسندیدہ غذا کا استعمال ہر شخص کرنا چاہتا ہے۔ لوگ مرغی کھا کھا کر تھک گے ئے ہیں اور اب تو رمضان کی آمد آمد ہے، ایسے میں خواتین بھی فروزن چیزیں بنانا چاہتی ہیں کہ پہلے سے ہی بنا کر رکھ لیں مگر بڑا گوشت لانے سے ہر کوئی گریز کر رہا ہے۔
ماہر ڈاکٹر کی رائے
آج ہم آپ کو ماہر ڈاکٹر کی رائے بتانے جا رہے ہیں جن کے مطابق اس بیماری کے جانوروں میں گوشت کا استعمال کیسے کرنا مفید ہوگا۔
ٹپ:
٭ گائے کا گوشت دھو کر ابالیں اور اس میں آدھا چمچ پھٹکری اور ایک چمچ نمک ڈال دیں۔ ابلنے کے بعد گوشت کو دوبارہ دھوئیں۔ اور خُشک ہونے کے بعد کھانا پکائیں۔ پھٹکری کی مقدار گوشت کی مقدار کے حساب سے رکھیں۔ اگر آپ ایک پاؤ گوشت لیتی ہیں تو اس میں چٹکی بھر پھٹکری کا استعمال کیجیے۔
پھٹکری کیوں؟
پھٹکری چونکہ اینٹی بائیوٹک ہے اور اس قسم کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا عنصر ہے۔ پھٹکری جسے کیمیائی زبان میں پوٹاش ایلم کہا جاتا ہے اس میں پوٹاشیئم اور سوڈیئم کی ایک محدود مقدار موجود ہے جو گوشت کے اندر جراثیم اور جرثوموں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
نمک کیوں؟
نمک میں چونکہ معدنیاتی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو تیزابی اثرات کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسے میں گوشت کو پھٹکری اور نمک دونوں چیزوں کے ساتھ دھونا اپنی تسلی کے لیے سب سے مناسب طریقہ ہے۔
پکائیں کیسے؟
گوشت کو پہلے دھوئیں، پھر اس کو ابالیے۔ ابالنے کے بعد گوشت کو دھو کر تھوڑی دیر کے لیے خُشک کرلیں۔ اس کے بعد پکائیں۔ یوں گوشت جلدی بھی گل جائے گا اور ذائقے میں بھی اچھا ہوگا۔
دودھ:
جب تک جانوروں کی یہ بیماری ختم نہیں ہوجاتی اس وقت تک دودھ کو زیادہ ابال کر استعمال کیا جائے تاکہ اگر کوئی بھی کسی بھی قسم کی بیماری اس دودھ میں ہو تو اس کے اثرات زیادہ ابلنے سے کم ہو جائیں۔ دودھ کو ابالتے ہوئے اگراس میں 2 الائچیاں ڈال دی جائیں تو یہ صحت کے لیے مفید ہے۔