قریب آکر ایک دوسرے کو دیکھتے رہے اور پھر شاہین اور وارنر کے درمیان کیا ہوا؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل

ہماری ویب  |  Mar 24, 2022

لاہور ٹیسٹ کا چوتھا روز قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے وہیں میچ کے دوران پیش آنے والی دلچسپ و مزاحیہ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں۔

گذشتہ روز شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کی ایک تصویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ شاہین شاہ جب آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر کو گیند کراتے ہیں تو دوڑتے ہوئے وہ بیٹر کے قریب چلے جاتے ہیں جس سے کچھ دیر کے لیے ایسا لگتا ہے کہ شاہین سلیجنگ کرنے ڈیوڈ وارنر کے پاس گئے ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا گیاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر آمنے سامنے ہوکر ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوتے ہیں بعد ازاں دیکھا جاتا ہے کہ دونوں کھلاڑی خوشگوار موڈ میں ہیں اور ہنس رہے ہیں۔

یہ مناظر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئے جس پر مزاحیہ میمز بھی بنا کر شئیر کی گئیں۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں شاہین اور وارنر پر بننے والی دلچسپ میمز پر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More