لاہور میں کھیلے جا نے والے تیسرے ٹیسٹ تیسرا روز آسٹریلین باؤلرز کے نام رہا لیکن وہیں پاکستانی ٹیم کی طرف ایک ریکارڈ بھی بنالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹرز کی طرف سےجلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم کردی گئی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے پر ڈھیر ہوئیں، جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔
آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس اور فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا۔
ماہرین کے مطابق آسٹریلوی باؤلرز نے کپتان بابراعظم سمیت آخری 5 کھلاڑیوں کو 264 سے 268 رنز کے درمیان آؤٹ کیا۔
تیسرے ٹیسٹ میں آسٹر یلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے آخری 7 کھلاڑی مجموعی طور پر 20 رنز پر پویلین لوٹے۔
پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنز کے مقابلے میں 268رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابراعظم 67 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی چل نہ سکا۔
پاکستانی بیٹنگ لائن کے ستون قرار دیے جانے والے بیٹر امام الحق 11، فواد عالم 13 اور محمد رضوان ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تیسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنالیے ہیں۔