پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دنیائے کرکٹ کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب ہی کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔ دیگر ٹیسٹ میچز کی طرح وہ لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلوی بلے بازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بنے ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےمچل سوئپسن کی وکٹ لے کر آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن اس وقت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔