انہیں بارش آنے کا پہلے پتہ چل جاتا ہے؟ دلکش پنکھوں والے پرندے مور سے متعلق چند معلوماتی حقائق

ہماری ویب  |  Mar 21, 2022

خدا کی جانب سے ہر پرندہ نہایت خوبصورتی سے تخلیق کیا گیا ہے مگر مور کی بات کی جائے تو اس کے ساتھ دلکشی کا مقابلہ کسی پرندے کا نہیں۔ مور سے متعلق کئی چیزیں مشہور ہیں لیکن اس کے اور بھی دلچسپ حقائق ہیں جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں۔

جیسا کہ مور کے پنکھ نہایت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں لیکن یہ کتنے دنوں میں اُگتے ہیں اس کی معلومات سے اکثر لوگ لا علم ہیں۔

رنگ برنگا یہ پرندہ ہے جو زیادہ تر ایشیائی اور افریقی ممالک میں پایا جاتا ہے، نر مور کے سر پر ایک تاج ہوتا ہے جبکہ مادہ مورنی اکثر بھورے رنگ کی ہوتی ہے اور مورنی کے بچے، جنہیں موریلا کہا جاتا ہے، اُن کا رنگ زرد ہوتا ہے۔

*کتنی اقسام ہوتی ہیں؟

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مور کی مختلف اقسام اس دنیا میں موجود ہیں لیکن تین اقسام زیادہ مشہور ہیں جن میں کانگو مور، بھارتی مور سفید مور اور سبز مور شامل ہیں۔

*مور کے پنکھ اُگنے میں کتنے سال لگتے ہیں؟

پیدائیش کے وقت مور کی دم نہیں ہوتی جس کی وجہ سے نر اور مادہ مور ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں، جب مور تین ماہ کے ہوجاتے ہیں تو اُن کے جسم پر پنکھ آنا شروع ہوجاتے ہیں اور تقریباََ تین سال میں مکمل پنکھ آجاتے ہیں۔

ہر پرندے کی غذا مختلف ہوتی ہے، مور بھی کچھ الگ طرح کی چیزیں کھاتا ہے جیسے پھل، بیج، پھول، پتے، کیڑے مکوڑے، چیونٹیاں، تتلیاں وغیرہ کھاتے ہیں۔

مور کے چیخنے کی آوازیں ناخوشگوار ہوتی ہیں لیکن کیوں؟

مور کی ناخوشگوار چیخنے کی آوازیں آتی ہیں اور اسے اکثر اونچی آواز والی مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ مور 11 مختلف آوازیں نکال سکتا ہے۔

کیا مور کو بارش ہونے کا علم پہلے سے ہوتا ہے؟

مون سون کے دوران ان کی آوازوں کی گونج بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ آنے والی بارش کی اطلاع دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More