بابر اعظم نے بھارت کا کونسا رکارڈ توڑ دیا؟ بورنگ کراچی ٹیسٹ کو ڈرا کروا کر پاکستان نے تاریخ رقم کر دی

ہماری ویب  |  Mar 16, 2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تھا لیکن میچ شروعات ہی سے بوریت کا شکار ہو گیا تھا، لیکن پھر کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نمایاں رہے۔ بابر اعظم اپنے کیرئر کی ڈبل سنچری سے صرف 4 رنز دور تھے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان 192رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کھانے کے وقفے سے پہلے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے جا چکے تھے۔

لیکن کھانے کے وقفے کے بعد کپتان نے 150 رنز مکمل کیے، جبکہ چائے کے وفقے تک 310 رنز مکمل کیے اس وقت 4 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

اگرچہ میچ ڈرا ہو گیا مگر بابر اعظم اورعبداللہ شفیق نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی اننگز میں 500 گیندوں سے زائد کی شراکت داری رہی، واضح رہے اس سے پہلے یہ شراکت داری بھارت کی جوڑی تھی جو کہ 2011 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More