کراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، پاکستانی بیٹرز کی مزاحمت اور دفاعی حکمتِ عملی کے ساتھ ساتھ اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری

ہماری ویب  |  Mar 16, 2022

کراچی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ سنسنی خیز میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب تک چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

بدھ کو کھیل کے آخری روز کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا۔ پاکستانی بیٹرز نے دفاعی انداز میں اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ کھانے کے وقفے سے قبل بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان شراکت 228 رنز تک پہنچی تو پیٹ کمنز کی شاندار گیند پر عبداللہ شفیق وکٹ کے پیچھے اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے بیٹںگ کے لیے آنے والے بلے باز فواد عالم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ایک مرتبہ پھرایک شاندار بال کی جس پر فواد وکٹ کیپر الیکس کیری کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ فواد عالم نو رنز بنا سکے۔

آسٹریلوی بالنگ کے سامنے مزاحمت کرنے والے بابر اعظم اپنے 200 رنز کے قریب ہیں اور پانچویں وکٹ پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More