محمد رضوان نے شاہین آفریدی سے پشتو میں کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 16, 2022

محمد رضوان پاکستان کے ہنس مکھ کھلاڑی ہیں اسی وجہ سے اپنی بہترین پرفارمنس کے علاوہ اپنی باتوں کی وجہ سے بھی وہ سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ اس وقت بھی محمد رضوان کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شاہین آفریدی سے پشتو زبان میں کچھ کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے

یہ کلپ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی ہے جس میں محمد رضوان، شاہین آفریدی کو مخاطب کرکے کچھ کہہ رہے ہیں۔ پشتو میں گفتگو کی وجہ سے ناظرین کچھ سمجھنے سے قاصر ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ محمد رضوان نے پشتو میں کیا کہا؟

اس سوال کا جواب ہم آپ کو دیتے ہیں کہ محمد رضوان اسٹیڈیم میں آئے تماشائیوں کو چہل قدمی کرتے دیکھ کر شاہین آفریدی سے کہہ رہے ہیں کہ ’ان لڑکوں کو بتاؤ کہ یہ پارک میں نہیں ہیں کہ بیٹسمین ویو کے سامنے چہل قدمی کریں۔ انھیں بتاؤ کہ اسٹیڈیم میں اس جگہ جانے کی اجازت نہیں ہے“

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More