سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد خبریں ویسے تو ملتی رہتی ہیں جس میں صارفین بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز پاکستان میں جاری ہیں، اس دوران ایسے کئی واقعات پیش آ رہے ہیں جو کہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پیش آیا ہے، جب آسٹریلوی کھلاڑی میدان میں ہتھوڑا لے آئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پچ غیر مطمئن لگی، عین ممکن ہے کہ انہیں پچ اوپر نیچی محسوس ہو رہی ہو جس سے گیند صحیح طرح کام نہیں کر پا رہی ہو۔ کپتان نے ہتھوڑا منگوایا اور پھر پچ کی دھلائی شروع کر دی۔
پچ کو سیدھا ہونے تک پتھوڑا پچ پر مارتے رہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کی پچ کی دھلائی آسٹریلوی کپتان خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے تھے۔
اس ویڈیو پر کئی طرح کی میمز بھی وائرل ہوئی ہیں، کوئی کہہ رہا ہے استاد ہتھوڑے کو صحیح طرح مارو، تو کسی کو کراچی کے نرالے نوجوانوں کی یاد آ گئی جو ہر مشکل میں آسانی نکال ہی لیتے ہیں، جسے جگاڑ کہتے ہیں۔
جبکہ میمز کے حوالے سے مشہور پیج نے تو ویڈیو میم بنا ڈالی اور لکھا کہ کپتان کا ایک اور وعدہ پورا، باہر سے لوگ آکر پاکستان میں کام کرنے لگے۔