گھر ایک بنیادی چیز ہے انسان کیلئے اور انسان کے پاس جتنی دولت، عیش وعشرت کیوں نہ ہو جو سکون اسے ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں مل سکتا۔
یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کی فاتح ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی کارکردگی سے متاثر ہو کر سی او او ثمین رانا نے زمان خان کیلئے گھر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے زمان خان کے اعزاز میں انکےعلاقے میں سجائی گئی ایک تقریب میں کہی۔
مزید یہ کہ ثمین رانا نے انکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ زمان خان ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان تھا پھر بھی اس نے اپنی الگ پہچان بنائی، محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا، ہماری خواہش تھی کہ اس کے گھر آئیں اور اس کے والد سے ملاقا ت کر کے شکریہ ادا کریں۔
سی او او لاہور قلندر ثمین رانا نے یہ بھی کہا کہ زمان کی وجہ سے قلندر کو 6 سال بعد ٹرفی ملی ، وہ ایسا بچہ ہے جس نے اس ٹورنامنٹ میں 2 میچز اکیلے ہی جتا دیے۔
یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ یہاں آنے سے قبل ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کال میرے پاس آئی جس میں انہوں نے کہا کہ زمان کے پاس پکا مکان نہیں ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کیلئے مکان تعمیر کریں۔
فاتح ٹیم لاہور قلندر کے اس اقدام کو محمد عامر نے بہت سراہا ہے اور کہ کہ اس بات سے دل جیتا لیا ہے، بہت اچھا اقدام ہے لاہور قلندر۔