سوشل میڈیا پر کھلاڑی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بتائے ہوئے لمحات کی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں، مداح بھی انہیں دیکھ کر خوب دعائیں دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
محمد عامر:
پاکستانی کھلاڑی محمد عامر عام طور پر کرکٹ کے میدان بھی سب کو حیران کرتے دکھائی دیتے ہیں، چاہے پھر اپنی فاسٹ بالنگ سے یا پھر منفرد انداز کی سے۔
بھارت کے خلاف بھی محمد عامر نے بہترین پرفامنس کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر نظروں میں اور خبروں میں آ گئے تھے۔ لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے جذبات اور خیالات ک اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
محمد عامر اپنی بیٹی منسا عامر کے ساتھ وقت بتاتے ہیں اور اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کر لیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس میں محمد عامر اپنی ننھی پری کے ساتھ موجود تھے جبکہ بیٹی محمد عامر کا میک اپ کر رہی تھی۔ جبکہ عامر کے ہونٹ بھی لپ اسٹک میں رنگے دکھائی دے سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی:
بوم بوم آفریدی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو اپنی کامیابی کا کریڈیٹ دیتے دکھائی دیتے ہیں، ہمیشہ بیٹیوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹیاں بھی والد کو ہمیشہ ایک آیڈیل والد کے طور پر دیکھتی ہیں، شاہد آفریدی بھی بیٹیوں کے ساتھ بتائے لمحات شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
رواں سال میچ کے دوران جب چھوٹی بیٹی کورونا ایس او پیز کے تحت والد سے مل نہیں سکتی تھی تو والد نے ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تھی جس میں بیٹی والد کو دیکھ رہی تھی۔
آصف علی:
پاکستانی بلے باز آصف علی نے حال ہی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں بہترین پرمانس کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد پاکستانیوں سمیت میڈیا نے آصف علی کو خوب داد دی تھی۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی سے متعلق خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں، آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ دو سال کی تھی، جب بیٹی اس دنیا سے چلی گئی۔
اُن دنوں آصف پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کی سیریز کے لیے برطانیہ میں موجود تھے، لیکن بیٹی کے انتقال کی خبر سن کر فورا امریکہ پہنچے۔
دراصل نور فاطمہ دو سال کی عمر میں کینسر میں مبتلا ہو گئی تھیں، بیٹی کے علاج کے لیے آصف علی نے ہر ممکن علاج کو ترجیح دی، آصف نور فاطم سے بے حد محبت کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ نام بھی نور فاطمہ رکھا تھا۔ آج بھی بیٹی کو یاد کر کے والد اشکبار ہو جاتے ہیں۔
رومان رئیس:
رومان رئیس پاکستان کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے بہت جلد ہی ٹیم میں اپنی انفرادیت کا سکہ جما دیا تھا۔
لیکن کرکٹر نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب ان کی بیٹی بلڈنگ کے پہلے فلور سے گر گئیں۔
رومان کی دو سال کی بیٹی والد سے بے حد محبت کرتی ہیں جبکہ والد بھی بیٹی پر جان چھڑکتے ہیں۔
رومان رئیس کی بیٹی کو سر میں انجری اور بیٹی کی ناک شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ بیٹی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ کھلاڑی نے مداحوں سے بیٹی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔