ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے گھر بیٹے کی پیدائش.. بچے کی تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 13, 2022

"ہم اپنے تمام خیر خواہوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم ایک پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔ ان بے شمار نعمتوں پر اللہ کے شکر گزار ہیں"

یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے جنھیں اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ عمر اکمل نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے دی جس میں انھوں نے اپنی اہلیہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

واضع رہے کہ عمر اکمل کی شادی نور آمنہ سے 2014 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ٹوئٹر پر ملک کے نامور کھلاڑی عمر اکمل کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More