کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئیں۔۔ دعاؤں کی اپیل

ہماری ویب  |  Mar 11, 2022

معروف کھلاڑی رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی پہلی منزل سے گر گئیں ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق بچی گھر میں کھیلتے ہوئے پہلی منزل سے گر گئی اور آئی سی یو میں داخل ہے۔

رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی کی حالت اس وقت کافی نازک ہے اور ان کی ناک میں فریکچر کے علاوہ کافی چوٹیں آئی ہیں۔ رومان رئیس نے مداحوں سے اپنی بیٹی کی صحت کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ رومان رئیس او ڈی آئی اور ٹی ٹوئینٹی میں کھیل چکے ہیں۔ انھوں نے اپنا پہلا ٹی ٹوئینٹی2016 میں کھیلا تھا۔ کچھ عرصے سے اپنی کمر میں چوٹ کی وجہ سے وہ کھیل نہیں سکے تھے البتہ اس سال پی ایس ایل کے میدان میں انھوں نے دوبارہ اپنی شاندار پرفارمنس سے انٹری دی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More